پاکستان
13 جنوری ، 2013

بلوچستان کامسئلہ، حل نکالنے کیلئے وزیراعظم کے گورنر ہاوٴس میں صلاح مشورے

بلوچستان کامسئلہ، حل نکالنے کیلئے وزیراعظم کے گورنر ہاوٴس میں صلاح مشورے

کوئٹہ…بلوچستان کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے قانونی مشاورت جاری ہے،بلوچستان کی صورتحال پروزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں سے مشاورت جاری ہے ،قانونی مشاورت میں بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی سے استعفیٰ طلب کیا جانا بھی شامل ہیں،مشاورت میںآ ئین کے آرٹیکل 148(3)، 234،232اور 245 کے استعمال پر غورکیا جارہا ہے۔اِس کے علاوہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذمیں حائل آئینی پیچیدگیوں پر بھی غورجاری ہے،بلوچستان حکومت کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔الطاف حسین،چودھری شجاعت کاحکومت کی برطرفی اورگورنرراج کے نفاذکامطالبہ کیا ہے۔وزیر اعظم کی تمام اسٹیک ہولڈرسے مشاورتمکمل کرلی ہے اورحتمی فیصلہ کسی بھی لمحے متوقع ہے۔

مزید خبریں :