08 اپریل ، 2025
نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں اور انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا جب کہ وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نیدرلینڈز میں جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سید حیدر شاہ نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، بیرونِ ملک پاکستان کا چہرہ ہوں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
سید حیدر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز کی بحالی اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔