08 اپریل ، 2025
کراچی سےٹورنٹو جانے والے مسافر سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملکی اور غیرملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر ٹورنٹو جانے کیلئے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالر اور 2200 کینیڈین ڈالر برآمد ہوئے ہیں جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان اے ایس ایف نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کےبعد مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔