24 فروری ، 2012
پشاور …پشاور کے تھانہ سی ڈویژن پر دہشت گردوں کے حملے کی ایف آئی آر در ج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر تھانہ کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ جس مین دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تین خود کش حملہ آور تھانے میں داخل ہوئے جن کے پاس دستی بم بھی موجود تھے۔ حملے میں چار پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔