Time 31 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی پشاور کے صدر اور سابق ایم این اے ارباب شیرعلی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے صدر  اور سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے)  ارباب شیر علی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ تہکال میں ایس ڈی او پیسکو  یونیورسٹی ٹاؤن کی مدعیت میں ارباب شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہےکہ پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف  تہکال  اور  محلقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی تھی کہ اس دوران دیکھا گیا کہ ارباب شیرعلی کے گھر  سےکنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے،  پیسکو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کنڈے ہٹا دیے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :