بلی جیسا دکھنے کا جنون، لڑکی نے چہرے کے نقوش بلی کی طرح کرالیے

انہیں بلی جیسا دکھنے کیلئے ابھی مزید تبدیلیاں کروانے کی ضرورت ہے: خاتون/ فوٹو سوشل میڈیا
انہیں بلی جیسا دکھنے کیلئے ابھی مزید تبدیلیاں کروانے کی ضرورت ہے: خاتون/ فوٹو سوشل میڈیا

یورپ کے ملک اٹلی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی  نے بلی جیسا دکھنے کیلئے اپنے چہرے کے نقوش بلی کی طرح کروالیے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق 22 سالہ  چیارا ڈیل ابیٹ  بلی جیسا بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور اسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے وہ اس حد تک چلی گئیں کہ  انھوں نے اپنے جسم پر  20 تبدیلیاں ہی کروا ڈالیں۔

بتایا جارہا ہے کہ چیارا ڈیل  نے اپنے جسم میں تبدیلیاں کروانے کا عمل 11 سال کی عمر سے شروع کیا تھا اور اب تک  وہ اپنے  جسم کے مختلف حصوں میں 72 چھید کرواچکی ہیں جس میں انہوں نے چاندی کی کوئی نا کوئی جیولری پہن رکھی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی جیسا بننے کیلئے چیارا ڈیل  نے اپنے ناک کے نتھنوں کو موٹا کروایا ہوا ہے، زبان  کٹوائی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے اوپری ہونٹوں سمیت اپنی اوپر اور نیچے کی پلکوں اور آنکھ کے حصوں میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔

چیارا ڈیل  نے بلی بننے کیلئے اپنی ناخنوں کو بھی تبدیل کروایا ہوا ہے  یہی نہیں  چیارا نے اپنے ماتھے میں بھی تبدیلی کرکے اس پر بلی جیسے کان بھی بنوائے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیارا ڈیل نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک خوبصورت 'کیٹ لیڈی' ہیں۔

چیارا ڈیل  نے مزید کہا کہ یہ دکھانا یقیناً دلچسپ ہے کہ کیسے انسان کا جسم تبدیل ہوسکتا ہے اور جسم میں تبدیلیاں کروا کر آپ کیا کچھ حاصل کرسکتے ہیں،   انہیں بلی جیسا دکھنے کیلئے ابھی مزید تبدیلیاں کروانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :