24 فروری ، 2012
کراچی…پارکو ریفائنری کی بندش کے بعد پی ایس او نے 75 ہزار ٹن جیٹ فیول امپورٹ کا آرڈر دے دیا ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ریفائنریز نے مٹی کا تیل اور جہاز کا ایندھن ڈیزل میں ملانا شروع کر دیا ہے جس کے باعث دونوں کی پیداوار گھٹ گئی اور اس لیے مقامی ضرورت کیلئے جہاز کا ایندھن امپورٹ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ 7 سے 8 فیصد مٹی کا تیل اور جہاز کا ایندھن ڈیزل میں ملایا جا رہا ہے جس سے زائد ڈیزل پر ساڑھے سات فیصد ڈیمانڈ ڈیوٹی سے 50 پیسے فی لیٹر اضافی کے حساب سے ڈیزل پر تقریبا 15 کروڑ روپے اضافی منافع بنا رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اپریل میں 25 ہزار ٹن کا ٹھیکا پارکو ریفائنری کی بندش کا خلاء پر کرنے جبکہ مئی اور جون کا ٹھیکا نیٹو کیلئے ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر فوری طور پر نیٹو سپلائی شروع ہوئی تو ہنگامی سپلائی لینے کا آپشن موجود رہتا ہے جس کی ادائیگی نیٹو کو کرنا ہو گی۔