14 جنوری ، 2013
لاہور … جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے، امریکا کا حلیف ہونے کے باوجود پاکستان کی سلامتی کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہے، مغربی طاقتوں کے ہاتھوں پاکستان کو بچانے کیلئے متحد ہونا ہو گا۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے درپے ہے جبکہ پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے۔