14 جنوری ، 2013
پشاور…نوشہرہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن نے فائرنگ کرکے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کالج میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ پرنسپل کے دفتر میں دونوں گروپوں کے مابین راضی نامہ ہوا۔ پولیس کے مطابق پرنسپل کے دفتر سے باہر نکلتے ہی مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن اسد نے فائرنگ کی، جس سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن ضیاء زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسد اور اس کے ساتھی رحمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔