04 نومبر ، 2023
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنالیے ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔
پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے۔
پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) پر اس وقت 10 رن آگے ہے، موجودہ صورت حال کے حساب سے پاکستان کو 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 150 رن کرنا تھے۔
بھارتی وقت کے مطابق 5 بج کر 40 منٹ پر اوور کٹنا شروع ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 10منٹ پر اوور میں کمی شروع ہوگی۔