پاکستان
24 فروری ، 2012

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا، گورنرپنجاب

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا، گورنرپنجاب

لاہور…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ ٹل گیا۔ تنقید کے باوجود امدادی قیمت بڑھانے سے ہی ملک گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہوا۔لاہور میں پانچویں فلور ملنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت گندم وافر ہے عام آدمی کو آٹا میسر ہے۔ سرپلس گندم اور آٹا ایران کو برآمد کریں گے اس حوالے سے کسی سپر پاور کا دباوٴ برداشت نہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں فلور ملز کے قیام پر پابندی اور فلور ملنگ اسکولز کے حوالے سے سفاشات حکومت کو بھجوائیں گے تاکہ یہ صنعت فروغ پائے ۔گورنر پنجاب نے انڈسٹری پر زوردیا کہ معیاری اور سستا آتا عوام کو فراہم کرنے کے لئے اپنا کرادار ادا کریں۔

مزید خبریں :