14 جنوری ، 2013
راولپنڈ ی … پاکستان نے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔ آج پونچھ سیکٹر میں پاک بھارت بریگیڈیئر لیول کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔ پاکستان نے بھارتی فوج کے حملے اور 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر بھی احتجاج کیا۔ ایک ہفتے پہلے ہونے والی بھارتی فوج کی کارروائی میں حوالدار غلام محی الدین اور نائیک محمد اسلم شہید اور ایک سپاہی وسیم زخمی ہوگئے تھے۔