پاکستان
14 جنوری ، 2013

ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ اسلام آباد کے ٹی چوک پہنچ گیا

ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ اسلام آباد کے ٹی چوک پہنچ گیا

اسلام آباد … ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کا جلوس ٹی چوک پہنچ گیا، تحریک منہاج القران کے سربراہ کیلئے بلٹ پروف کیبن جناح ایونیو کی جلسہ گاہ پہنچادیا گیا۔ڈاکٹرطاہر القادری کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد کے ٹی چوک پہنچ گیا، قافلہ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل اور کئی کلو میٹر لمبا ہے۔ اس سے قبل ہی اسلام آباد میں لانگ مارچ کے جلسے کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوچکے ہیں جن میں خواتین، بچے، بوڑھے ، جوان اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ دوسری جانب تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تمام اسمبلیوں کے تحلیل ہونے، کرپٹ حکمرانوں کے بے دخل کرنے اور آئین کے مکمل نفاذ تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے حامی قانون کی حکمرانی اور صحیح و درست سمت میں جمہوریت کا نفاذ چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :