15 جنوری ، 2013
اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جناح ایونیو میں اپنی جلسہ گاہ پہنچ گئے،اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے گل پاشی کی گئی اور لوگوں نے پرجوش نعرے لگائے۔سخت سردی کے باوجود خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ وہ گاڑیوں کے کئی کلومیٹر قافلے کے ہمراہ پہنچے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام آباد پہنچنے میں 36 گھنٹے لگے۔ طاہر القادری کو سخت حفاظتی انتظامات میں پنڈال کی طرف لے جایا گیا۔ ان کے لیے بلٹ پروف کیبن بنایا گیا ہے ۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ انقلاب آنے تک جاری رہے گا ۔طاہر القادری کچھ دیربعد خطاب کریں گے۔