پاکستان
15 جنوری ، 2013

طاہرالقادری کو ڈی چوک کے سامنے اسٹیج بنانے کی اجازت

طاہرالقادری کو ڈی چوک کے سامنے اسٹیج بنانے کی اجازت

اسلام آباد…ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ڈی چوک کے سامنے اسٹیج بنانے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے جناح ایونیو کے جلسہ گاہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کا اسٹیج ڈی چوک کے سامنے منتقل کیا جائے اور اس سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو 5منٹ کا وقت دیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد لانگ مارچ کے شرکاء نے رکاوٹیں ہٹاکر ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے اسٹیج کوپارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے منتقل کرنے سے متعلق لانگ مارچ انتظامیہ سے مذاکرات شروع کئے جو ناکام ہوگئے، جس کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک جانے سے روکنے کیلئے کھڑے کئے گئے کنٹینرزاور خاردار تاریں ہٹاکر ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو فون کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا، تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ڈی چوک کے سامنے اسٹیج بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبریں :