Time 10 نومبر ، 2023
کاروبار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1975 فی اونس ہوگئی/ فائل فوٹو
عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1975 فی اونس ہوگئی/ فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ  میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 100 ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 698 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1975 فی اونس ہوگئی۔