15 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں ایک الیکٹرونکس کے وئیر ہاوٴس میں آگ لگنے سے دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ایس بلاک ماڈل ٹاوٴن میں ایک نجی الیکٹرونکس کمپنی کے وئیر ہاوٴس میں رات گئے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی اور پوری عمارت میں دھواں بھر گیا، جس سے بالائی منزل پر سوئے ہوئے دو ملازم وسیم اور عمران دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان شور کوٹ جھنگ کے رہائشی تھے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس بھجوا دی ہیں۔