15 جنوری ، 2013
کراچی…وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ لانگ مارچ کے شرکا جیتنے دن چاہیں اسلام آباد میں رہیں لیکن شرکاء کو ریڈ زون میں داخل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناتھا کہ طاہر القادری ہمارے مہمان ہیں ،طاہر القادری کی وفاقی اور حکومت حکومتوں کی معطلی سے متعلق مطالبات پر صدر ،وزیراعظم غور کریں گے،رحمان ملک کا کہناتھاکہ ایکسپریس چوک کے پیچھے کوئی نہیں جائے گا،ایکسپر یس چوک کے قریب اسٹیج کیلئے دیا ہے ،اُن کا کہناتھاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کے مطابق اُنہیں اسٹیج کیلیے جگہ دیا ہے،اُن کا کہناتھاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وعدہ کیا ہے کہ شرکاء پر امن رہیں گے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کس قسم کا پرتشدد واقعہ ہو،رحمان ملک کا کہناتھاکہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے،شرکاء10 دن رہیں یا 15 ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ،لیکن کسی کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔