پاکستان
15 جنوری ، 2013

بالائی علاقوں میں برفباری رُکنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار

بالائی علاقوں میں برفباری رُکنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد…غذر ، استور ،دیامر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم تو گیا ہے لیکن سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔آج بھی اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 جبکہ پاراچنار میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہونے والی برف باری کو رُکے دو دن ہوچکے ہیں،لیکن پہاڑوں پر برف موجود اور سردی کی شدت برقرار ہے۔ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں۔جلانے کی لکڑیاں مہنگی جبکہ ادویات اور خوراک کی قلت پیدا ہواگئی۔مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں موسم ابر آلود اور سردی کی لہر برقرار ہے۔قبائلی علاقوں کرم اور اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور لوگ گرم کپڑوں کا استعال کررہے ہیں۔آزاد کشمیر اور مری کے پہاڑوں نے سفید چادر اُوڑھی ہوئی ہے۔جوسیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔

مزید خبریں :