Time 11 نومبر ، 2023
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1958 ہوگئی ہے/ فائل فوٹو
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1958 ہوگئی ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار  روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا مارکیٹ میں ایک لاکھ 80 ہزار 898 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1958 ڈالر ہو گیا ہے۔