15 جنوری ، 2013
پشاور …پشاور پولیس نے پشتخرہ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے سات اشتہاری گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پشتخرہ پولیس کے مطابق کاروائی رنگ روڈ کے اطراف میں کی گئی۔ جہاں تلاشی کے دوران گاڑی سے 20 ہزار کارتوس برآمد کرکے شہید خان نامی ملزم کو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ قتل اقدام قتل کے مختلف مقدمات مین مطلوب 7اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتارکیاگیا۔ ملزمان کے قبضہ سے3 پستول اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔