15 جنوری ، 2013
لاہور …لاہور میں آج پھرپولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کادعویٰ ہے کہ مرنے والاڈاکو تھا۔پولیس نے اس بارمقابلے کیلئے چناوٴ کیالاہور کے نواحی علاقے لکھو ڈیہرکا۔کہانی وہی،،کردار بدل گئے۔اندھیری رات،،موبائل پولیس کو بغیر نمبر کی موٹرسائیکل دِکھائی دیتی ہے۔مشکوک افراد کو رْکنے کا اشارہ،وہ فائرنگ کر دیتے ہیں۔جوابی فائرنگ میں ایک مشکوک شخص مارا جاتااور اس کا ساتھی فرار ہو جاتا ہے۔ پولیس اہلکارفائرنگ سے محفوظ رہتے ہیں۔بعدمیں پتہ چلتا ہے مرنے والا ڈاکو تھا۔مگرشناخت۔ابھی بھی سوالیہ نشان۔؟پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کا بھی ماننا ہے کہ دونوں ڈاکو تھے ،جو کئی روز سے لوٹ مار کر رہے تھے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی اور مفرور کی تلاش شروع کر دی۔