انٹرٹینمنٹ
15 جنوری ، 2013

”مترو کی بجلی کا منڈولا“ نے تین دن میں22.42کروڑکمالیے

”مترو کی بجلی کا منڈولا“ نے تین دن میں22.42کروڑکمالیے

ممبئی …این جی ٹی …عمران خان اور انوشکا شرما کی فلم ”مترو کی بجلی کا منڈولا“ فلمبینوں کی پسندیدگی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئی جس نے تین دنوں میں 22اعشاریہ42کروڑ کا بزنس کرلیا۔11جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ،اس کامیڈی ڈرامہ فلم نے پہلے دن7اعشاریہ2کروڑ ،دوسرے دن 7اعشاریہ40کروڑ اور تیسرے روز 8کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کل ملاکرتین دنوں میں 22اعشاریہ42 کروڑ روپے بنتا ہے۔فلمساز وہدایتکار اور موسیقار وشال بھردواج کی اس فلم میں عمران’مترو‘جبکہ انوشکا شرما’بجلی‘کا کردارادا کررہی ہیں جبکہ اداکار و ہدایتکار پنکج کپور اور شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید خبریں :