15 جنوری ، 2013
باڑا…خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 6سیکیورٹی اہلکار جا ں بحق اور 4شدت پسند مارے گئے۔سیکیو رٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے شنوبر میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایف سی کے4اور خاصہ فورسز کے 2 اہلکار شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4شدت پسند بھی مارے گئے۔گزشتہ رات بھی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 9ایف سی اور 7خاصہ دار اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔