Time 13 نومبر ، 2023
پاکستان

نواز شریف کا فضل الرحمان کو ٹیلیفون، ملاقات کی خواہش کا اظہار

دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا: ترجمان جمعیت علمائے اسلام— فوٹو:فائل
دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا: ترجمان جمعیت علمائے اسلام— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان کا کہناتھاکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سےجلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہارکیاگیا۔

مزید خبریں :