Time 11 فروری ، 2025
دنیا

بھارت: بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی

بھارت: بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی
بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کیے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا: پولیس/ فائل فوٹو

بھارت میں نویں جماعت کی 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت مزید 2 افراد کے نازیبا جملے اور مشکوک حرکات پر 2 طالبات نے بس سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کیے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا جب کہ بس میں بیٹھے لوگ دونوں طالبات کو گھورتے رہے اور بس کا پچھلا دروازہ بھی بند کردیا جس پر طالبات کو خطرہ محسوس ہوا، انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ چھلانگ لگانے کی وجہ سے دونوں طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکایت پر ڈرائیور اورکنڈکٹر سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :