15 جنوری ، 2013
اسلام آباد…عمران خان نے صدر آصف علی زرداری سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے ہوتے ہوئے صاف شفاف انتخابات کی کوئی امید نہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ نعمران خان نے موجودہ حکومت کو7مطالبات پیش کیئے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہعام انتخابات وقت پرکرائے جائیں،فوری طورپرانتخابات کی تاریخ کااعلان کیاجائے،اگرپیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے نگراں سیٹ اپ بنایاتوہمیں قابل قبول نہیں ہو گا ،غیرجانبدارنگراں سیٹ اپ بنایاجائے لیکن مک مکاقبول نہیں کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مک مکاسے نگراں سیٹ اپ کاقیام قبول نہیں کیا جائے گا ۔