پاکستان
Time 17 نومبر ، 2023

موئن جودڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے ایک صدی بعد قدیم سکے برآمد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاڑکانہ: موئن جودڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے بر آمد ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر موئن جودڑو شاکر شاہ نے بتایا ہے کہ  موئن جودڑو کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے۔

شاکر شاہ کے مطابق ایک صدی بعد بڑی تعداد میں سکے پہلی بار بر آمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دیوار سے برآمد سکوں کو موئن جودڑو لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے ، اس سےقبل 1922 میں کھدائی کے دوران 360 سکے بر آمد ہوئے تھے۔

مزید خبریں :