12 مئی ، 2024
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اس سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے ، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے جبکہ واحد فاسٹ بولر ہیں۔
برطانوی اخبار گارجین کے مطابق انگلینڈکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم حال ہی میں انگلینڈآئے تھے جس میں اُنہوں نے جیمز اینڈرسن سے کہا کہ انگلش ٹیم کی نظریں اب مستقبل پر ہیں اور اس سیزن میں وہ اپنی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں۔
جس کے بعد جیمز اینڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 10 جولائی کو لارڈز میں شیڈولڈ ہے، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔
2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں ہی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 187 ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر ہیں۔اس کے علاوہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں۔
جیمز اینڈرسن نے 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے اور 18 وکٹیں لیں۔