11 مئی ، 2024
اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان مؤخر ہونے کی اطلاعات پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے اور ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام دورےکی تاریخ پر مشاورت کررہے ہیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی حکام سے ولی عہد کے دورے سے متعلق رابطے میں ہیں۔