کھیل

اذلان شاہ کپ میں شاندار پرفارمنس، قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے بعد قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم فائنل میں جاپان سے پنالٹی شوٹ پر ہار گئی، قومی ٹیم ٹائٹل نہ جیت سکی لیکن مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ فائنل کے علاوہ کوئی میچ نہيں ہاری ، لیگ میچز میں 3 جیتے اور 2 ڈرا ہوئے ، ناکامیوں میں گھری پاکستان ٹیم کی غیر معمولی پرفارمنس دیکھنے میں آئی اور ٹیم 13 سال بعد اذلان شاہ ٹورنامنٹ کافائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے، ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی، ان کی سپورٹ جاری رکھیں، یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی، اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، ہم سب کو پاکستان ہاکی ٹیم پر فخر ہے، آئیے سب مل کر پاکستان اسپورٹس کیلئے مل کر کام کریں۔

مزید خبریں :