20 نومبر ، 2023
اٹلی میں ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ایونٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے نوواک جوکووچ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے فائنل مقابلے میں جوکووچ نے جاننک سنر کو شکست دیکر ساتویں مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرکے نہ صرف فتح اپنے نام کی بلکہ سات مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
اس سے قبل اے ٹی پی ایونٹ کے گروپ میچ مرحلے میں ہوم فیورٹ جاننگ سنر نے جوکووچ کو 3-6، 3-6 سے شکست دیکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم فائنل میچ میں جوکووچ اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے۔