دنیا
16 جنوری ، 2013

کابل: خود کش دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 10 زخمی

کابل: خود کش دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 10 زخمی

کابل … افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع وزیر اکبر خان میں 3 خودکش حملہ آوروں نے دھماکے کئے جس سے 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب 3 خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکوں میں 2 سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے، پہلے خود کش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پر کار سے حملہ کیا جبکہ باقی 2 حملہ آوروں کو سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

مزید خبریں :