کھیل
16 جنوری ، 2013

ڈیڈ لائن ختم، پی سی بی نے کسی کھلاڑی کو بی پی ایل کیلئے این او سی جاری نہیں کیا

ڈیڈ لائن ختم، پی سی بی نے کسی کھلاڑی کو بی پی ایل کیلئے این او سی جاری نہیں کیا

ڈھاکا … بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی جانب سے دی جانے والے ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی کرکٹر کو این او سی جاری نہیں کیا۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پاکستان کے 22کرکٹرز کے معاہدے ہوئے تھے انہیں 7 مختلف فرنچائزز نے نیلامی کے ذریعے خریدا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہٴ پاکستان کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بی پی ایل کی انتظامیہ نے آج صبح کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود پی سی بی نے کرکٹرز کو این او سی جاری نہیں کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کے فیصلے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ پی سی بی نے این او سی کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی شرط رکھی تھی۔

مزید خبریں :