16 جنوری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ(ن)اوراپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کالاہور میں ہونے والااجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جا ری کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جمہوریت ہرحال میں مقدم ہے،جمہوریت کوڈی ریل کرنیکی کسی کوشش کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے جمہوریت کے استحکام پربات چیت ہوئی،نگراں سیٹ اپ پرسب سے بات ہونی چاہیے جبکہ عام انتخابات وقت پرہونے چاہئیں۔رائے ونڈ میں ہوئے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ،سید منور حسن ، پروفیسر ساجد میر ، میر حاصل بزنجو،طلال بگٹی ، محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیرپاو، سلیم سیف اللہ، حامد ناصر چٹھہ اور ساجد ترین نے شرکت کی ۔