پاکستان
Time 24 نومبر ، 2023

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب کی دو ٹیموں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش

گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کومزید تفتیش کی اجازت دی تھی— فوٹو:فائل
گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کومزید تفتیش کی اجازت دی تھی— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کومزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔

عدالتی اجازت کے بعد آج نیب کی دو ٹیمیں اڈیالا جیل پہنچیں۔

پہلی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاراحمد کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش کی جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم آئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آصف محمود نے کی۔

دوسری جانب اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :