Time 29 نومبر ، 2023
پاکستان

لوئر دیر: سرکاری اسکول سے تمام خواتین ٹیچرز کا ٹرانسفر، طالبات اپنی مدد آپ کے تحت پڑھنے پر مجبور

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کی طالبات صوبائی محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کے باعث تعلیم سے محروم ہوکر رہ گئی ہیں۔

لوئردیر کا علاقہ میدان سفرے جہاں بچیوں کے سرکاری اسکول میں 100 طالبات زیر تعلیم ہیں  لیکن اب ان طالبات کو اسکول میں پڑھانے کے لیے ایک بھی خاتون ٹیچر میسر نہیں ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس اسکول سے ایک ایک کرکے تمام 6 خواتین اساتذہ کو دوسرے اسکولوں میں تبادلہ کرکے میدان سفرے کے اس اسکول کو مکمل طورپرخواتین اساتذہ سے محروم کردیا ہے جس کے بعد اور اب اسکول میں طالبات خود حاضری لگاتی ہیں اور خود ہی مل جُل کر ایک دوسرے کو پڑھائی میں مدد دیتی ہیں،  موجودہ صورتحال پر طالبات کے والدین اور مقامی انتظامیہ پریشان ہے۔

جب جیو نیوز نے ای ڈی او ایجوکیشن مہر انساء سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے دفتر کے دروازے پرتالا نظر آیا اور وہ فون پر بھی عدم دستیاب رہیں البتہ اُن کے دفتر میں موجود ملازمین سے پتا چلا ہے کہ ٹرانسفر کی جانے والی خواتین ٹیچرز کے ٹرانسفر آرڈر کی منسوخی کیلئے ڈائریکٹریٹ کو لیٹر لکھا گیا لیکن یہ معاملہ کب حل ہوگا یہ بتانے کو کوئی تیار نہیں ہے۔

یہ بچیاں اپنے آپ کو علم کے زیور سے منور کرنا چاہتے ہیں مگر ان کیلئے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ ان کی تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے۔

مزید خبریں :