Time 30 نومبر ، 2023
پاکستان

پشاور: حیات آباد میں سرکاری افسر اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

پشاور کے علاقے حیات آباد میں سرکاری افسر اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سرکاری افسرکو سڑک پر گاڑی کھڑی کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور پولیس اہلکار اس افسر کو گاڑی سڑک پر کھڑی کرنے سے منع کررہا ہے۔

اس واقعہ سے متعلق تھانا حیات آباد پولیس نے ابتدائی رپورٹ سی سی پی او کو ارسال کردی جس کے مطابق باغ ناران چوک پر ناکہ بندی کے دوران ایک سبز نمبرپلیٹ کی گاڑی کو پولیس نے روکا، پولیس کی جانب سے سرچ لائٹ جلانے پر ڈرائیور نے گاڑی روک دی اس دوران گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے پولیس اہلکاروں کو گالی دینا شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں بیٹھے اس شخص نے کہا کہ پولیس نے انہیں روکنے کی ہمت کیسے کی، وہ ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کامران ہے جب کہ  متعلقہ شخص نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو اس طرح کے فضول مقام پراسنیپ چیکنگ کا حکم دینے والا کون ہے؟

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مبینہ سرکاری آفیسر نے کار کو سڑک کے درمیان میں روک دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ سرکاری افسر کے اس عمل سے پولیس کی بے عزتی اور ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :