Time 02 دسمبر ، 2023
دنیا

روسی صدر نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا حکم دیدیا

روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں: پیوٹن__فوٹو: فائل
روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں: پیوٹن__فوٹو: فائل

یوکرین سے جڑے خطرات کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں :