Time 17 اکتوبر ، 2024
دنیا

بنگلادیش میں مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کا معاملہ، شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلادیش میں مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کا معاملہ، شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
شیخ حسینہ واجد کے علاوہ 45 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔ فوٹو فائل

بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کے علاوہ 45 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بنگلادیش میں کچھ عرصہ قبل ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے درمیان ہونے والی ہلاکتوں پر جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی اور اگست میں بنگلا دیش میں طلبا تنظیموں کے مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات میں کئی افراد ہلاکت اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ان مظاہروں کے باعث شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہو گئی تھیں اور بنگلا دیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں ایک انتظامی حکومت قائم کی گئی۔

مزید خبریں :