Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید

26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے: آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل
26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے: آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں :