Election 2024 Election 2024

دنیا
Time 07 دسمبر ، 2023

سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کا جنگی طیارہ  تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 2 پائلٹ بھی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق  مملکت کی وزارت دفاع کے ترجمان  بریگیڈیئر  جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثےکی تصدیق کی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث طیارے میں سوار  دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ  حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :