Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

کے پی پولیس کی شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے: پی ٹی آئی کا دعویٰ— فوٹو:فائل
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے: پی ٹی آئی کا دعویٰ— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا پولیس نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت  کی گرفتاری کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دعوے کی تردید کردی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے۔

— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

تحریک انصاف نے کہا کہ شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔

تاہم اب  پختونخوا پولیس نے پی ٹی آئی کے دعوےکی تردید کردی ہے اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ نے کہا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :