25 فروری ، 2012
لاہور … لاہور میں سوئی گیس دفترکے باہر اسٹوڈنٹ میٹر ریڈرز کے احتجاج اور دھرنے کے دوران ایک میٹر ریڈر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ، ساتھی اسٹوڈنٹ میٹر ریڈرزنے ہلاکت کے خلاف گنگا رام اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، میاں چنوں کا 34 سالہ رہائشی اور تین بچوں کا والد کلیم گزشتہ پانچ روز سے سوئی گیس کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاج میں شریک تھا، احتجاج کے دوران کلیم کو دل کا دورہ پڑ گیا ،اسے فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ، کلیم کی ہلاکت کے خلاف اسٹوڈنٹ میٹر ریڈر احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ پر اور پھر گنگا رام کے باہر آگئے اور ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی، مظاہرین نے حکومت اور ایم ڈی سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کلیم کی ہلاکت کا مقدمہ ایم ڈی کے خلاف درج کرایا جائے گا۔