18 جنوری ، 2013
لاہور… ایم ڈی پاکستان سوپر لیگ سلمان سرور بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ کے لیے تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑیوں سے رابطے کرلیے ہیں، کھلاڑیوں کی گروپس میں بکنگ ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ سلمان سرور بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان سوپر لیگ کے نمائندے بدر رفائی کھلاڑیوں سے رابطے کے لیے ویسٹ انڈیز میں ہیں، کرس گیل سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو 5 کیٹگریز ڈائمنڈ، پلاٹینم، گولڈ، سلوراور امرجنگ میں رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سوپر لیگ فی میچ کسی بھی لیگ سے زیادہ معاوضہ دے رہی ہے۔