دنیا
25 فروری ، 2012

سان فرانسسکو ائیرپورٹ:مشتبہ بیگ کی موجودگی پر ایک ٹرمینل بند کردیا

سان فرانسسکو … مشتبہ بیگ کی موجودگی پر سان فرانسسکو انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا ایک ٹرمینل بند کردیا گیاہے جس سے کئی پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر مشتبہ بیگ کی موجودگی کا پتہ اس وقت چلا جب سامان کو اسکریننگ کیلئے ایکس رے مشین سے گزارا جارہا تھا۔ بیگ کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشتبہ بیگ کی موجودگی کی وجہ سے ڈیلٹا ایئرلائن فلائٹس کا بورڈنگ ایریا خالی کرالیا گیا اور مسافروں کو دوسرے بورڈنگ ایریاز سے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے

مزید خبریں :