Time 06 فروری ، 2025
دنیا

خواجہ سرا اب خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گے: ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیے

خواجہ سرا اب خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گے: ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیے
حکم نامے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے ان تعلیمی اداروں کو فنڈز دینے سے انکار کر دیا جائے گا/ فوٹو اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق حکم نامے پردستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے باعث خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے زمرے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے ان تعلیمی اداروں کو فنڈز دینے سے انکار کر دیا جائے گا جو ٹرانس لڑکیوں اور خواتین کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے اور خواتین کے لاکر رومز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'خواتین کے کھیل کے خلاف جنگ' کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ 'مردوں کو خواتین کھلاڑیوں کا حق مارتے ہوئے نہیں دیکھے گی'۔


مزید خبریں :