پاکستان
18 جنوری ، 2013

منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر کارکنوں کا جشن

منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر کارکنوں کا جشن

لاہور…لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے حکومت سے معاہدہ کی خوشی میں نعرے بازی کی۔ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد نے کامیاب دھرنے کے اختتام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ان کے قائد نے حکومت کو نئے الیکشن کرانے اور عبوری حکومت کی شرائط ماننے پر مبارک باد دی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اور اپنے ٹھوس اور مثبت موقف نے تحریک منہاج القرآن کو پوری دنیا میں مشہور کردیا ہے۔

مزید خبریں :