کاروبار
18 جنوری ، 2013

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 260پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 260پوائنٹس کا اضافہ

کراچی … کے ایس ای 100 انڈیکس میں دوران کاروبار 260 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انڈیکس 16552 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے اور دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 16552 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک روز میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :