25 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکاکے صدر اوباما نے کہاہے کہ شام میں جاری ہلاکتوں کو روکنے کیلئے وہ ہر حربہ استعمال کریں گے۔جبکہ سعودی عرب نے بھی شام میں مظاہرین کومسلح کرنیکی حمایت کردی ہے اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی صدر بشارالاسدکی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ امریکاکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی ،جس میں شہزادہ سعودالفیصل کا کہناتھاکہ شام میں مظاہرین کو مسلح کیا جانا چاہیے۔امریکا کے صدر اوباما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کا شام کے مسئلے پر اتحاد حوصلہ افزا ہے،اوروہ صدر بشارالاسد پر دباؤ جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب قاہرہ کی تاریخی مسجد الازہر میں خطاب کرتے ہوئے حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ وہ شام میں جدوجہدکرنیوالوں کیساتھ ہیں۔اس موقع پر ایران اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔جوشام کے صدر کی کھل کرحمایت کررہے ہیں۔